تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔جمعہ کی صبح سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر،ملیرکینٹ،صفوراگوٹھ،،ائیرپورٹ، گلشن اقبال، فیڈر بی ایریا، لیاری سمیت مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم کل بھی شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے اب تک گلشن حدید میں 8 ملی میٹر، ایر پورٹ پر 1.6 ملی میٹر، اولڈ ایریا میں 1 ملی میٹر جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.