تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات میں شامل

جنگ نیوز -
بنکاک…فارن ڈیسک… مسلمان دنیا کے عجائبات دنیا کی سات عظیم و الشان مساجد ہیں۔بنکاک پوسٹ کے مطابق مسلمان دنیا کے سات عجوبے اسلام کی شان وشوکت اور جاہ و جلال کی تاریخ کے امین ہیں۔یہ شاندار مسجدیں اسلام کے فن تعمیرات کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ مسلمانوں کے یہ شاہ کار یکم اگست کو میڈیا میں پیش کیے جائیں گے۔مسلم دنیا کے سات عجائبات میں مکہ کی جامع مسجد، یروشلم کی مسجد اقصیٰ، اسپین میں غرناطہ کی مسجد الحمرا،استنبول کی مسجد بلو،مالدیپ کے شہر مالے میں جامع مسجددجن،ایران میں اسفہان کی مسجد امام اور لاہور کی بادشاہی مسجد شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.