5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متنازع کشن گنگا بجلی گھر: مصالحتی عدالت کیلئے تین ججز پر اتفاق ہو گیا
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان اوربھارت کے درمیان متنازع کشن گنگا بجلی گھر کی مصالحتی عدالت کیلئے تین ججز پر اتفاق ہو گیا ہے۔یہ بات بھارت میں تین روزہ مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد نے وطن واپسی پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔تین رکنی وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری واٹر اینڈپاوراحسن اخترملک،کمشنر انڈس واٹر کمیشن سید جماعت علی شاہ اورلیگل ایکسپرٹ شیردل شامل تھے۔مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے5 جبکہ بھارت کی طرف سے9 ارکان نے حصہ لیا۔پاکستانی وفدمیں بھارت میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر اورایک لیگل ایکسپرٹ بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری واٹر اینڈ پاوراحسن اختر ملک نے بتایا کہ تنازع کی ثالثی کیلیے تین مشترکہ ججوں کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں ثالثی کمیشن کے سربراہ کاتقررعالمی بنک یا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کرینگے۔