5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت:ماؤ نواز باغیوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…فارن ڈیسک…بھارت میں ماوٴ نواز باغیوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا،78ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے’بلومبرگ ‘کی رپورٹ کے مطابق وسطی بھارت کی بیلاڈلا پہاڑیوں میں1.1ارب ٹن کے خالص معدنی ذخائر کو مائع حالت میں حاصل کرنے کے لیے2005میں267کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی گئی اور اس معدنی ذخائر سے اسٹیل کی پیداوار تیار کی جانی تھی۔ اس پائپ لائن کو ماوٴنواز باغیوں نے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی نصف آبادی کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے معدنی ذخائر پر10ہزار ماوٴ نواز باغیوں کا قبضہ ہے۔گزشتہ برس998افراد ایسے واقعات میں ہلاک ہو گئے۔مئی میں ماوٴ نواز باغیوں نے ٹرین کو حادثے سے دوچار کر کے146افراد کو ہلاک کردیا۔ماوٴنواز باغیوں کے حملوں میں رواں چھ ماہ میں دو سو سے زائد سیکورٹی آفیسر ہلاک کر دیے گئے۔باغیوں کی ہٹ لسٹ پر زیادہ تر اسٹیل مالکان ہیں۔