تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جعلی ڈگری پر نااہلی :ن لیگ کے دو ارکان اسمبلی کی اپیلیں خارج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیسز میں مسلم لیگ نون کے دو ارکان اسمبلی یاسر رضا اور مدثر قیوم ناہرا جبکہ بلوچستان کے ایک آزاد ایم پی اے کو نااہل قرار دے دیا ہے ، عدالت نے ایسے ہی ایک اور مقدمہ میں بلوچستان کے ایک وزیر محمد سرور کا انتخابی اور تعلیمی ریکارڈ تصدیق کیلئے بھیج دیا ہے۔پی بی26سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے ظہور حسین کھوسہ کی تعلیمی اہلیت کو ان کے سیاسی مخالف عبدالرحمن جمالی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے ظہورحسین کھوسہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ غلط بیان حلفی دینے پر نااہل ایم پی اے کے خلاف فوجداری قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے اور خالی نشست پر ضمنی الیکشن کرائے جائیں ، عدالت نے بلوچستان کے وزیر محنت محمد سرور کی تعلیمی اہلیت کیخلاف دائر ایک درخواست کی سماعت کی اور صوبائی وزیر کا انتخابی اور تعلیمی ریکارڈ تصدیق کیلئے متعلقہ اداروں کو بھیج دیا ، مقدمہ کی مزید سماعت تیرہ اگست تک ملتوی کردی گئی ، اسی بنچ نے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ نون کے نااہل ایم این اے مدثر قیوم ناہرا اور راول پنڈی سے نااہل ایم پی اے یاسررضا کی وہ اپیلیں بھی خارج کردیں جو انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر کی تھیں ، عدالت نے انہیں جعلی اسناد پر نااہل قرار دیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.