5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گھونگے کی تھوک سے تیار کی گئی انتہائی طاقتور درد کش گولی
جنگ نیوز -
سڈنی…سی ایم ڈی…آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محقیقین نے گھونگے کی تھوک سے ایک ایسی درد کش گولی تیار کرلی ہے جو شدیددرد سے چھٹکارا دلانے میں بیحدمفید ثابت ہوسکتی ہے۔سمندری شنک گھونگوں کی تھوک میں Peptide Toxinنامی طاقتور کیمیاوی جُز پایا جاتا ہے جو مشہور درد کش دوامورفین جیسی افادیت کا حامل ہے۔اس کیمیاوی جُز سے تیار کی گئی گولی کی ایک چھوٹی سی خوراک کا چوہوں پر تجربہ کیا گیااور عام گولیوں کی نسبت یہ شدید درد کے خاتمے میں بیحد موٴثر پائیگئی۔