5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیالکوٹ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے5 بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
سیالکوٹ . . . . .. . . سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں گوہر پور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں پانچ بچے اوران کے والدین ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا جہاں پانچوں بچے دم توڑ گئے جبکہ ان کے والدین زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں عمران ،ثنا ،علی رضا، غلام عباس اور سلمان شامل ہیں۔