تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کشمور، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں فوج روانہ

جنگ نیوز -
لاڑکانہ…سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ کی ہدایت پرحساس قراردیے گئے تین اضلاع میں کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمنٹنے کے لیے فوجی دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے تین اضلاع کشمور،لاڑکانہ اور نوشہروفیروز میں ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظرعوام کی جان و مال کومحفوظ رکھنے اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے حکومت سندھ کی ہدایت پر پنوں عاقل چھاؤنی سے فوجی دستے روانہ ہوگئے ہیں۔یہ فوجی اہلکار ان اضلاع میں حساس بندوں اور حفاظتی پشتوں کی نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ سیلاب کی صورت میں متاثرہ لوگوں کو ریلیف بھی فراہم کریں گے۔سول انتظامیہ کی مدد کے لیے روانہ ہونے والے فوجی دستوں کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی ہے جبکہ ان کے پاس موٹر بوٹس، خیمے اورادویات بھی ہیں۔تینوں اضلاع میں تقریبا ًاٹھارہ سو سے دوہزار فوجی جوان روانہ کیے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.