5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یورپی یونین کا متاثرین سیلاب کے لیے تین کروڑ یورو کی امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
لندن…یورپی یونین نے پاکستان میں متاثرین سیلاب سمیت انسانی بنیادوں پر تین کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ تین کروڑ یورو کی منظوری پاکستان کے ان لوگوں کے لیے دی گئی ہے جو اس وقت فوری امداد کے منتظر ہیں۔ ہیومینیٹیرین ایڈ کمشنر کرسٹالینا جیورجیوا کے مطابق پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جب کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی ہے۔ اس سورتحال سے متاثر ہونے والوں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ منظور کی گئی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔