تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا کہناہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک پنجاب حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔لاہور میں جنرل اسپتال میں مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور متاثرین کی بحالی میں پاک فوج اور جنرل کیانی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے صاحب استعداد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں ۔جاوید ہاشمی کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی صحت یاب ہیں اور آج ان کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.