5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میانوالی آفت زدہ قرار،سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرین کی امداد کیلئے خصوصی فنڈقائم کرنے کااعلان کردیاہے جبکہ میانوالی کوآفت زدہ علاقہ قراردیدیاگیاہے۔ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبے میں سیلاب کے نقصانات اورمتاثرین کی امداد کیلئے جائزہ اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ صوبائی کابینہ ،مسلم لیگ ن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ایک ایک ماہ کی تنخواہ خصوصی فنڈمیں جمع کرائیں گے جبکہ گریڈسترہ اوراس سے اوپر کے سرکاری فسردودن کی جبکہ گریڈ پانچ سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین ایک ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری،سینئر ممبربورڈ آف ریونیو،ڈی جی ریلیف ،کمشنر لاہور ، چیف انجینئر برجز ریلوے،چیف انجینئر فلڈ،محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔