5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس میں افریقی پناہ گزینوں کیخلاف کارروائی
جنگ نیوز -
پیرس ... فرانس میں پولیس کے ہاتھوں افریقی پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاون کی ویڈیومنظرعام پرآگئی ہے جس کے سبب پولیس پرکئی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں پولیس کوافریقی خواتین اوربچوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ ان میں ایسی خواتین بھی شامل ہیں جوحاملہ تھیں اورانہیں مبینہ طورپرتشدد کانشانہ بنایاگیاجبکہ ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک خاتون جس کی کمر پربچہ بندھا ہواتھااسے گراکر گھسیٹاگیا۔جبکہ کئی خواتین کونازیبا انداز سے گرفتارکیاگیا تاہم پولیس کاکہناہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے اورفلیٹ کے سامنے لگائے گئے کیمپ سے ان افراد کوہٹانے کے دوران کوئی خصوصی اقدامات نہیں کیے گئے۔