5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: آئندہ 24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوارن موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسکے مضافات میں مغربی علاقوں سے ہوائیں12 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جو آئندہ تین روز تک ہوتی رہیں گی۔