تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوات اور شانگلہ میں پھر بارش، متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

جنگ نیوز -
سوات…سوات اور شانگلہ میں ایک بار پھر بارشیں شروع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر اپر دیر میں رابطہ سڑکیں بندہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع سوات اور شانگلہ سمیت ما لاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔دریائے سوات کے کنارے لوگ اپنے گھر دوبارہ خالی کر رہے ہیں۔ سوات کے بالائی علاقوں مدین ، بحرین اور کالام میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، دونوں اضلاع میں ابھی تک بجلی اور گیس کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے ۔اپر دیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل بارش سے متاثرین سیلاب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیااور دوائیوں کی قلت ہے ۔پٹرول اورڈیزل کی قلت کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں،ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.