تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کولمبو ٹیسٹ کا پہلا دن ،سری لنکا کے چاروکٹوں کے نقصان پر293رنز

جنگ نیوز -
کولمبو . . . . . . . سری لنکااوربھارت کے درمیان تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کاپہلا دن بیٹسمینوں کے نام رہا،میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں چار وکٹ پر293 رنز اسکور بنالیے ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ کولمبو میں ہونے والے میچ کے پہلے دن سری لنکن بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔سیریز میں دوسنچریاں بنانے والے سنگاکارانے75رنزاسکورکیے۔انہوں نے تلکارتنے دلشان کے ساتھ دوسری وکٹ پر87رنزکااضافہ کیا۔دلشان نے41رنزبنائے۔جے وردنے65رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔کھیل ختم ہواتوسری لنکاکااسکور چاروکٹ پر293رنزتھا،سماراویرا65اوراینجلو میتھیوز26رنزپرناٹ آؤٹ ہیں ۔اس میچ میں شرکت کے ساتھ ہی بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ169 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.