5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کولمبوٹیسٹ کا دوسرا دن: بھارت کے پہلی اننگ میں دووکٹوں پر180رنز
جنگ نیوز -
کولمبو....تھیلان سماراویرا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکن ٹیم بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن425 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بھارتی ٹیم نے جواب میں2 وکٹ پر180 رنز بنالئے۔کولمبومیں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے پہلی اننگز4 وکٹ پر293 رنز سے شروع کی، سماراویرا نے بھارتی بالرز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور کیرئیر کی12ویں سنچری اسکور کی، آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے45 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا، پراگیان اوجھا اور اشانت شرما نے4 اور3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور سری لنکن ٹیم425 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سماراویرا ناقابل شکست137 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے، جواب میں بھارتی ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک2 وکٹ کے نقصان پر180 رنز بنالئے تھے، وریندر سہواگ97 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جبکہ سچن ٹنڈولکر نے40 رنز بنائے تھے۔ اپنی اننگز کے دوران وریندر سہواگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں7 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا، سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔