5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر، وزیر اعظم اورنوازشریف کی جانب سے پشاور خودکش حملے کی مذمت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری، وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے خود کش حملے میں ایف سی کمانڈنٹ صفوت غیور کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں تینوں رہنماوں نے خود کش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غیر انسانی اقدام کے ذریعے سیلاب میں گھرے خیبر پختونخوا کے عوام کے دکھوں میں اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔میاں نواز شریف نے واقعے کو پوری قوم کے لیے سانحہ قرار دیا ہے۔