5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فلپائن، سڑسٹھ ہزارسال قدیم انسان کی ہڈی دریافت
جنگ نیوز -
منیلا…سینٹرل مانیٹرنگ…فلپائن میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دورانِ کھدائی67ہزارسال قبل کے دور سے تعلق رکھنے والے انسان کی ہڈی دریافت کرلی ہے۔فلپائن کے صوبےCagayanکیPenablancaمیونسپلٹی کے سے قریب Callaoغاروں میں چار سالہ کھدائی کے منصوبے پر کام جاری تھا جس کے دوران ماہرینِ آثار ِ قدیمہ کو پاؤں کی یہ ہڈی دورانِ کھدائی ملی۔ماہرین کے مطابق اس ہڈی کی دریافت سے فلپائن میں پہلے انسان کی موجودگی کی کڑیاں 47ہزار سال سے مزید بیس سال پیچھے67ہزار سال پر جاکر مل رہی ہیں اور یہ ایشیاپیسیفک کے خطے میں ملنے والی اب تک کی قدیم ترین انسانی باقیات ہیں۔