تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ورلڈ بینک کی سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے8کروڑ ڈالر کی امداد

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ورلڈ بنک نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے خصوصی فنڈ قائم کردیا ہے جس میں فوری طور پر8 کروڑ ڈالر بھی جاری کردئے گئے ہیں۔ ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے بتایا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے عالمی بنک کے ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ میں ابتدائی طور پر تیرہ کروڑ ڈالر جمع ہونے کی امید ہے ، انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کی رقم ، سیلاب زدہ علاقوں اور وہاں تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.