تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبرپختونخوا :بد ترین سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبرپختونخوا میں بد ترین سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کردیاگیا ہے ۔کئی علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ ضلع کوہستان کی وادیوں میں پھنسے ہزاروں افرادنویں روز بھی سرکاری امداد کے منتظر ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی عبد الستار خان کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سے عوام کو پہنچائی جانے والی امداد ناکافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو روز میں لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا گیا تو جانی نقصان کا خدشہ ہے۔دوسری جانب جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکیش کمار کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 روز میں بشام سے کیہال تک عارضی پلوں اور سڑک کی مرمت کے بعد شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی ۔بریگیڈیر کمانڈر کالام بریگیڈیر زبیر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ وادی کالام میں پچاس ہوٹل،ساڑھے تین سو سے زائد مکانات اور ستائیس پل تباہ ہوگئے ہیں۔یہاں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں نے رابطہ پلوں کی مرمت شروع کردی ہے ۔جبکہ تین ماہ میں کالام روڈ ٹریفک کے لئے کھول جائے گا۔کالام میں امریکا کی جانب سے تین ہیلی کاپٹرز بھیجے گئے ہیں ۔ دریائے سوات کے مختلف علاقوں میں فوج نے کشتی سروس شروع کردی ہے ۔نوشہرہ میں سیلاب سے تباہی کے بعد صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔سیلاب میں ہلاک جانوروں کی لاشوں سے شدید طعفن اٹھ رہا ہے ۔جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔طبی کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔امداد نہ ملنے پر نوشہرہ کلاں سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔متاثرین نے احتجاجا دارالجبہ کے قریب جی ٹی روڈ بلاک کیا۔ چارسدہ میں بھی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں ۔متاثرین کی بحالی کے لئے اے این پی نے آل پاٹیز کانفرنس بلائی ہے۔اپر دیر میں سیلاب زدگان امداد کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.