تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا کی سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد، اس طرح دی جانے والی امداد کی مجموعی مالیت ساڑھے تین کروڑ تک پہنچ گئی۔یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹس کے مطابق مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد میں سے ایک کروڑ ڈالر یو ایس ایڈ کے ذریعے حکومت پاکستان کی جانب سے نشاندہی کی جانے والی ضروریات پر استعمال کیے جائیں گے جبکہ ڈیڑھ کروڑ ڈالراقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے ہنگامی طور پر خوراک کی فراہمی کیلئے خرچ کیے جائیں گے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں10 ہزار افراد کو صاف پانی کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ امریکا میں موبائل فون سے ٹیکسٹ میسج سروس کے ذریعے امداد کیلئے رقم جمع کی جارہی ہے اس کے علاوہ پاکستانی سیلولر کمپنیوں کو بھی ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے وزیر اعظم کی قائم کیے فنڈ میں رقم جمع کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.