5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک:گراؤنڈ زیرو پر بننے والی مسجد دوسرے قانونی تنازع کا شکار
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے گراؤنڈ زیرو کے نزدیک مسجد کی تعمیر ایک اور قانونی تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔گذشتہ دنوں سٹی کونسل نے Cordoba Houseیا گراؤنڈ زیرو مسجدکی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرتے ہوئے مسجد کے قیام کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔منگل کو جاری کیے گئے اس فیصلے کیخلاف بروز بدھ واشنگٹن میں امریکن سینٹر فار لاء اینڈ جسٹس نے اس مسجد کی تعمیر رکوانے کے لیے ایک نیا مقدمہ دائر کردیا ہے۔نئے قانونی تنازعے میں اختیار کیے گئے موقف میں New York Landmark Preservation Commisionکے متوقع مسجد کی زمین پر قائم بلڈنگ کو لینڈ مارک کا درجہ نہ دینے اور اس کی جگہ مسجد کی تعمیر کی منظوری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔فریقین کا کہنا ہے کہ اس زمین پر نئے منصوبے کو مذہبی آزادی سے جوڑنے کا کوئی جواز نہیں اور یہاں مسجداور مسلم کلچر سینٹر کی تعمیر جیسا منصوبہ ناصرف غیر موزوں ہے بلکہ 9/11سانحے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے جذبات کو بھی بھڑکا سکتا ہے۔