5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں بجلی کا بدترین بحران جاری، عوام پریشانی سے دوچار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے۔ولیکا گرڈ اسٹیشن کی بندش کے باعث ملحقہ علاقے تاحال بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔کے ای ایس سیذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح ولیکا اور ایف بی ایریا گرڈ اسٹیشن فنی خرابی کے باعث بند ہیں جس کی وجہ سے اورنگی ٹاون، نارتھ کراچی اور ایف بی ایریا کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق ایف بی ایریا کی بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث بند ہونے والے ولیکا گرڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی کے کئی علاقوں میں گزشتہ شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔اس کے علاوہ ڈیفینس فیزٹو ایکسٹینشن،فیز5,6اور7کے کئی علاقوں کے علاوہ بھیم پورہ ، لی مارکیٹ،میٹھادر،کھارادر،گارڈن،شیرپاو کالونی، زمان ٹاون سے بھی طویل بجلی بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جوروزانہ ہونے والی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ ہیں ۔