تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر پر جوتے پھینکنے کی میڈیا کوریج کیخلاف پی پی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

جنگ نیوز -
لندن ... لندن میں تقریر کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری پر جوتیپھینکنیکے واقعے اور پاکستانی میڈیا پر اس کے شائع کئے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔جبکہ بعض شہروں میں مختلف نیوز چینلز کو بند کردیا گیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق 7 اگست کی رات تقریباً 10 بجے کے قریب صدر پاکستان آصف علی زرداری برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ایک ادھیڑ عمر شخص نے تقریب میں صدر زرداری پر تقریب کے دوران 2جوتے پھینکے جس کے بعد وہاں کی پولیس نے ادھیڑ عمر شخص کو حراست میں لے لیا۔تاہم پیپلزپارٹی کے جلسے میں بدمزگی کے بعد صدرسخت پہرے میں واپس روانہ ہوگئے۔واقعے کے بعد اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر قمرالزمان قائرہ نے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی غلط حرکت کو اچھا کہنا مناسب نہیں۔صدر کی تقریب میں برطانیہ بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی تھی۔جبکہ ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابرنے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوتا پھینکنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا انکا کہنا تھا کہ وہ وہاں موجود تھے۔ایسا کچھ نہیں ہوااگر کوئی ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو میں نے نہیں دیکھا۔جبکہ قمرزمان کائرہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں مختلف نیوز چینلز پر صدرآصف علی زرداری پر جوتے پھینکنیکی خبر شائع ہونے کے بعد پیپلز پارٹی اور سپاف کے مشتعل کارکنوں نے ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کی مختلف شاہراہوں پر ٹار نذر آتش کرکے ٹریفک بلاک اور مارکیٹیں بند کرادیں۔جبکہ حیدرآباد، قاسم آباد، ٹنڈوجام، حسین آباد، لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ، رتو ڈیرو، ڈوکری، نصیرآباد ،وارہ اور میروخان میں جیونیوز اور دیگر مختلف نیوز چینلز کی نشریات بند کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.