تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے چناب میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے لگی

جنگ نیوز -
ملتان…دریائے سندھ میں طغیانی آنے کے بعد حالیہ بارشوں سے دریائے چناب میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان اور مظفر گڑھ میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق مظفر گڑھ اور ملتان کے بیچ سے گزرنے والے دریائے چناب میں تقریبا 3 لاکھ 15 ہزار 828 کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے جس سے ملتان میں بند بوسن ، قاسم بیلہ ، شیر شاہ اور شجاع آباد سمیت پاس کی نواحی بستیاں زیر آب آ سکتی ہیں ۔ انتظامیہ نے دریائے چناب کے حفاظتی بند کے قریب رہنے والی بستیوں مور والا بند، سیال بند ، بستی گوٹہ ، موضع ہمروٹ ، موضع بیلی ، موضع گوڈیں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ قاسم بیلہ کے چھوٹے چھوٹے کچے حفاظتی بند متاثر ہو ئے ہیں اور پانی وہاں پر موجود رہائشی آبادی میں منتقل ہو گیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے ان کا بہت نقصان ہوا ہے اور ان کے مال مویشی بہہ گئے ہیں۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر 2 لاکھ 9 ہزار کیوسک ، ہیڈ سلیمانکی پر 16 ہزار 4 سو 44 کیوسک پانی گزر رہا ہے جس سے مخدوم رشید ، شجاع آباد اور وجو ہٹا برانچ کو خطرہ ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.