5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پی سی بی نے ہاکی فیڈریشن سے ایک کروڑ کی گرانٹ واپس مانگ لی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھیل کی ترقی کے لیئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دی جانے والے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ واپس مانگ لی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایچ ایف کے حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب چونکہ فیڈریشن کے مالی حالات خاصے بہت ہو چکے ہیں اس لیئے ہاکی کی بہتری کے لیئے جو فیڈریشن کو ایک کروڑروپے دیا گیاتھا اسے فوری طورپرواپس کیا جا ئے۔سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹنٹ جنرل توقیرضیا کے دور میں فیڈریشن کے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ایک کروڑ روپے دیئے گئے تھے ۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ رقم ادھاردی گئی تھی،اس لیئے بورڈ نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔فیڈریشن اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ سابق دور میں دی جانے والی رقم گرانٹ دی یا ادھار ۔