تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیپلزپارٹی پاکستان کے آزاد میڈیا کو نشانہ بنا رہی ہے ،چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر مافیا اسٹائل سیاست کاالزام پہلے بھی لگتا تھا اب وہ میڈیا کیخلاف کارروائی سے اس کی تصدیق کررہے ہیں ۔پیپلزپارٹی برطانوی میڈیا کو کچھ نہیں کہتی اور پاکستان کے آزاد میڈیا کو نشانہ بنا رہی ہے ۔اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جس انداز سے ردعمل کیا گیا وہ اس کی مذمت کرتے ہیں ،میڈیا صرف آئینہ دکھاتا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی یہ فیصلہ کرے کہ آصف زرداری پر جوتا پھینکنے کا واقعہ ہوا ہے یا نہیں اگر بقول ان کے واقعہ ہی نہیں ہوا تو میڈیا کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ پر الزام تراشی پرچوہدری نثار نے کہاکہ مسلم لیگ ن سیاسی مخالفین کو اس انداز سے نشانہ نہیں بناتی ،ان کا کہنا تھا کہ برطانوی میڈیا نے جس طرح آصف زرداری پر تنقید کی ہے ایسی کسی ملک کے سربراہ پر کبھی تنقید نہیں دیکھی ، اگر کچھ نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی مغربی میڈیا کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے میڈیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے مسلم لیگ ن میڈیا کے احتجاج میں بھرپور ساتھ دے گی ۔چوہدری نثار نے کہاکہ زرداری کا دورہ سرکاری نہیں ، غلط تاثر دیا گیا، معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ آصف زرداری کا دورہ ذاتی کاروبار کی دیکھ بھال کیلئے تھا انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے حکومت کچھ نہیں کررہی جعلی کیمپ بنا کر عوام سے مذاق کیا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی میڈیا کے خلاف قرار داد غلطی تھی ، ہم نے غلطی مانی زرداری کی طرح نہیں کہ اخبارات کے بنڈل جلا دیں۔ پرویز مشرف کی پارٹی کے سوال پرانہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو سیاست کرنی ہے تو پارٹی کی رونمائی پاکستان میں کریں ،آرمی چیف کی توسیع کے سوال پرچوہدری نثار نے کہاکہ یہ انتظامی ایکشن تھا اگر اعتماد میں لیا جاتا تو ردعمل دیتے اب محتاط اس لیے ہیں کہ ایکشن ہو چکااور آرمی حالت جنگ میں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.