5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب اور سندھ میں کپاس کی قیمت میں100روپے فی من کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …پنجاب اور سندھ میں کپاس کی قیمت میں100روپے فی من کا اضافے کے ساتھ ساتھ دونوں صوبوں میں کپاس کی قیمتوں میں تاریخی فرق بھی پیدا ہوگیا ہے۔ممبر پی سی جی اے احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کے پنجاب میں کپاس کی قیمتیں 100 روپے اضافے کے بعد7 ہزار300 روپے فی من جبکہ سندھ میں6 ہزار350 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اور سندھ میں کپاس کی قیمتوں میں تقریبا ً ہزار روپے کا فرق پیدا ہوگیا ہے۔ملک میں کپاس کی قلت کے باعث ٹیکسٹائل ملرزبھارت سے78سے85 سینٹس فی پاؤنڈ کی70 ہزار ٹن کپاس واہگہ کے راستے جبکہ83سے89 سینٹس فی پاؤنڈ کی کپاس کراچی کے راستے درآمد کریں گے۔ یہ درآمدی کپاس مختلف معیار کی ہیں جو اکتوبر اور نومبر میں پاکستان پہنچیں گی۔