تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیرہ غازی خان: امدادی کیمپوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان …پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہاہے۔ڈیرہ غازی خان کے امدادی کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد سڑکوں کے کناروں اور مختلف مقامات پر بے یارومددگار زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔راجن پور کے سب سے زیاد ہ متاثرہ علاقوں جام پور اور کوٹ مٹھن میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔تونسہ میں نئے سیلابی ریلوں سے مزید بستیاں زیرآب آگئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں قائم15امدادی کیمپوں میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ ریلیف کیمپس میں گنجائش سے زیادہ افراد کو ٹھہرایاگیاہے۔مظفرگڑھ میں رنگ پور نہر کاپانی شہر میں داخل ہونے کے پیش نظرضلعی انتطامیہ کی ہدایت پر لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔اب تک ایک لاکھ افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔قادرآباد کے متاثرہ دیہات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.