تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر:کرفیو کے باوجود سری نگر اوردیگر شہروں میں مظاہرے

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد وادی کے بیشتر علاقے سنسان رہے۔تاہم کرفیو کے باوجود سری نگر اوردیگر شہروں سے مظاہروں کی اطلاعات آرہی ہیں۔دوسری جانب بھارتی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔کرفیو میں اتوار کو ایک روز کی نرمی کی گئی تھی۔مقبوضہ وادی گذشتہ تیرہ روز سے کرفیو کی گرفت میں ہے۔گیارہ جون سے شروع ہونیوالے ہنگاموں سے مقبوضہ علاقے میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.