5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاج،کیمرون سے بیان واپس لینے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
لندن…آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیوڈ کیمرون نے پاکستان کیخلاف اپنا بیان واپس نہ لیا تو برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی آئندہ الیکشن میں کنزرویٹیو پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی۔پیپلز مسلم لیگ کے رہنما بیرسٹر سلطان نے برطانوی وزیراعظم کے بیان کے خلاف لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ پاکستان کے بارے میں کوئی بیان دیتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ اور پاکستانیوں کے جذبات کا احترام کریں۔ انہوں نے کیمرون سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کو نظرانداز کرنے اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد بیان بازی کرنے کے بجائے مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے ثالثی کریں۔ کیونکہ افغانستان میں بھی امن تنازع کشمیر کے حل سے منسلک ہے۔ سیکڑوں مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہدا کے حق میں نعرے لگائے۔