تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مچھ کے قریب ویگن اور کوچ میں تصادم ،9 ہلاک ،17 زخمی

جنگ نیوز -
مچھ…بولان کے علاقے مچھ کے قریب ویگن اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں9 افراد ہلاک جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مچھ کے علاقے گوکرت میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پرکوئٹہ سے سبی جانے والی ویگن سامنے سے انے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں6افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث3مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اسسٹنٹ کمیشنر مچھ غلام ترین کا کہنا ہے کہ حادثے میں17افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں خواتین ،بچے اور مرد شامل ہیں ۔مسافر کوچ شہداد کوٹ سے کوئٹہ آرہی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.