5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین کے چڑیا گھرمیں مشکل کرتب دکھاتے جانور
جنگ نیوز -
بیجنگ…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا بھرکے چڑیا گھروں میں جانور اپنے پنجروں میں ٹہلتے نظر آتے ہیں تاہم چینی چڑیا گھر یکسر مختلف ہیں ۔چینی زو میں کئی جانور سیاحوں کا دل لبھانے کے لئے دلچسپ کرتب دکھا تے نظر آتے ہیں ۔ ان چڑیا گھروں میں جانوروں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے جہاں بھالوموٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو دوسری جانبRing میں ماہر باکسرز کی مانند باکسنگ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان چڑیا گھروں میں چیتے بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹہلنے کے بجائے گھوڑے کی پشت پر سواری کرتے نظر آتے ہیں۔