تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانوی کمپیوٹر نظام تمام دنیا کی ’سفید شارک مچھلیوں‘ کا نگران

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ کیUniversity of Bristolکے سائنسدان کمپیوٹر نظام کے لیے ایک ایسا سوفٹ وےئر تیار کرنے میں مصروف ہیں جس کے ذریعے خطہِ ارض پر موجودتمامGreat White Sharks کی معدوم ہوتی نسل کا ریکارڈ رکھا جاسکے گا۔اس سوفٹ وےئر کے ذریعے کمپیوٹر خود بخود دنیا بھر کے سمندر وں میں موجود Great White Sharks کا ناصرف پتا چلاسکے گا بلکہ ان کی حرکا ت پر بھی نظر رکھ سکے گا۔اس نئے سوفٹ وئیر سے سامنے آنے والے اعداد و شما رسے اس شارک کی معدوم ہوتی نسل کی اصل تعداد واضح ہوگی اور اس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک سیاستدانوں اور قانون سازوں کو اس کے بچاؤ کے لیے قومی نہیں بلکہ عالمی سطح پر کوششیں کرنے کا ادراک ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 100ملین شارکس کو شکار کرلیاجاتا ہے جس کے حساب سے ہر ایک منٹ میں200کے قریب شارکس شکاریوں کے ہاتھوں موت کہ منہ میں چلی جاتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.