5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیراعظم ریلیف فنڈ میں کل5کروڑ 86 لاکھ روپے جمع ہوئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...12 اگست تک وزیراعظم کے فلڈریلیف فنڈ میں کل5کروڑ 86 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں، جس میں سندھ نے5کروڑ5 لاکھ روپے جمع کرائے جبکہ گلگت بلتستان سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔ذرائع نے جیو نیوزکو بتایاہے کہ وزیراعظم فلڈریلیف فنڈ میں پنجاب کی طرف سے62 لاکھ50 ہزا،خیبر پختونخوا سے4 لاکھ61 ہزار روپے جمع کرائے گئے جبکہ اسلام آبادسے دس لاکھ روپے وزیراعظم کے فلڈریلیف فنڈمیں جمع کرائے گئے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر سے2 لاکھ35 ہزار روپے جمع کرائے گئے۔ بلوچستان سے محض71 ہزار روپے اس فنڈ میں آئے۔