تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اوپرا ونفری سب سے معاوضہ لینے والے میزبانوں میں بدستور سرفہرست

جنگ نیوز -
نیویارک....امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفری کو ایک بار پھر سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی ٹاک شو ہوسٹ قرار دیا گیا ہے۔ ٹاک شو کوئین اوپرا ونفری کئی برسوں سے اپنے ساتھی ہوسٹس کو معاوضے اور ٹی وی ریٹنگز کے معاملے میں مات دیتی آئی ہیں اور ایک بار پھر ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ اب سامنے آیا ہے کہ ان کی سالانہ آمدنی44کروڑ30لاکھ ڈالر ہے،جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ہوسٹ جوڈی شنڈلن کی آمدنی6کروڑ30لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔تیسرے نمبر پر آنیوالے ہوسٹ ڈیوڈ لیٹر مین ہیں جن کی سالانہ آمدنی90لاکھ ڈالر ہے۔ جے لینو اور کونن او برائین اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.