5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پرتگال میں دو دیو ہیکل پتھروں کے درمیان تعمیر کیا گیا منفرد گھر
جنگ نیوز -
لزبن…سینٹرل مانیٹرنگ…مشہور کارٹون سیریز ’فلنٹ اسٹون‘ کے مداحوں کو اس کارٹون فیملی کا پتھروں میں تراشا گیا گھر تو خوب یاد ہوگا تاہم اب اس کارٹون کے مداح ایسا گھر حقیقی زندگی میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پرتگال کے بلدیاتی علاقےFafeکے پہاڑی سلسلے کے درمیان فلنٹ اسٹون کارٹون کے گھر سے متاثر ہوکر ایسا ہی ایک شاندار اور منفرد گھر تیار کیا گیا ہے۔دودیو ہیکل پتھروں کے درمیان تراشا گیا یہ گھر اپنے انوکھے و منفرد ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔