5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رحیم یار خان،چاچڑاں شریف کے مقام پر سیلابی ریلے میں اضافہ
جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان کے قریب چاچڑاں شریف کے مقام پر سیلابی ریلے کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ مویشیوں میں بیمایاں پھیل رہی ہیں جس سے متعدد جانور ہلاک ہو رہے ہیں۔چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائے سندھ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور سیلابی ریلا گدوکی جانب بڑھ رہا ہے ،جبکہ سیلاب کے متاثرین ابھی تک بے یارو مددگار آسمان تلے دھوپ میں اپنی ہی چار پائیوں کے سائے میں بیٹھ کر حکومتی امداد کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں نہ تو ابھی تک خیمے پہنچائے گئے ہیں اور ناہی پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا گیاہے۔ سیلاب متاثرین کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئیں اور اب مال مویشیوں میں بیماریوں کے باعث متعدد مویشی بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔