5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مصر میں سستا ”چینی سونا“بھی مارکیٹ میں آگیا
جنگ نیوز -
قاہرہ…سی ایم ڈی…سونے کی انتہائی بلند ترین قیمتوں کا توڑ بھی نکال لیا گیا ہے اور چینی سوناروں نے مصر میں ایسا سونا متعارف کروایا ہے جو اصل دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی قیمت بہت کم ہے۔مصر کے گولڈ بازار میں چینی سونا فروخت ہونے کے بعد وہاں اصلی سونا بیچنے والے پریشان ہوگئے ہیں۔ قاہرہ کے گولڈ بازار میں 24قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت38ڈالر ہے جبکہ ”چینی سونے“ جو المونیم ، لوہے اور دیگر دوسری دھاتوں کا آمیزہ ہے،کے ایک گرام کی قیمت صرف4سے5ڈالر ہے ۔مصر میں روایتی طور پر سونے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ وہاں پاکستانی روپے میں 10گرام سونے کی قیمت32ہزار500روپے ہے جبکہ 10گرام چینی سونا صرف3ہزار500روپے میں دستیاب ہے۔ ایک فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سونے اور مصری سونے میں بظاہر کوئی فرق نظر نہیں آتا۔