تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امداد کیلئے غیرجانبداراتھارٹی ، حکومت پر عدم اعتماد کا اعتراف ہے،اعجاز الحق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی امداد وصولی کے لئے غیرجانبدار اتھارٹی کے قیام کا اعلان کر کے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا اعتراف کر لیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اعجاز الحق نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی مشینری نظر نہیں آ رہی صرف افواج پاکستان کو کام کرتے دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاالحق فاؤنڈیشن اور ان کی جماعت کے کارکنوں نے راجن پور، کوٹ ادو، کوٹ مٹھن اور ڈی جی خان میں پچیس ہزار متاثرین کو سیلاب سے نکالنے میں مدد دی۔ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے شہدائے بہاولپور کی برسی کی تقریبات منسوخ کر کے وہ رقم سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سترہ اگست کو صرف دعائیہ تقریب ہو گی۔ انہوں نے آئندہ جمعہ یوم استغفار کے طور پر منانے کی تجویز بھی پیش کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.