5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اے آر رحمان کاگیت دولت مشترکہ کھیلوں کیلئے تھیم سانگ کے طور پر منتخب
جنگ نیوز -
نئی دہلی ... بالی وڈ کے آسکرایوارڈ یافتہ کمپوزر اے آر رحمان کا تیار کیاگیا گیت دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے تھیم سانگ کے طور پر منتخب کرلیاگیا ۔نئی دہلی میں وزرا کے ایک گروپ کااجلاس ہواجس میں کامن ویلتھ گیمز کیلئے موسیقاراے آر رحمان کے کمپوز کیے گئے تھیم سانگ کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کے بعدوفاقی وزیر برائے شہری ترقی ایس جیپال ریڈی نے صحافیوں کوبتایا کہ اے آررحمان گیت کوفائنل ٹچز دے رہے ہیں اوراسے10 دن بعدریلیز کر دیا جائے گا ۔کامن ویلتھ گیمز تین سے چودہ اکتوبرتک نئی دہلی میں ہوں گے۔