تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے میوسی میں رنگ برنگے باتھ ٹبس کی 28ویں بین الاقوامی ریس

جنگ نیوز -
برسلز . . . بیلجیئم کے دریائے میوسی میں رنگ برنگے باتھ ٹبس کی ریس منعقد کی گئی ۔بیلجئم کے قصبہ ڈی نانٹ میں 28ویں بین الاقوامی باتھ ٹب ریس کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر دریائے میوسی میں باتھ ٹبس کو خوبصورت انداز سے سجا کر لایا گیا ۔ خراب موسم کے باوجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد ریس دیکھنے اکھٹی ہوئی ۔ مقابلے میں 22باتھ ٹبس نے حصہ لیا، جس میں ایک سو سے زائد کھلاڑی موجود تھے۔نت نئے انداز سے سجائے گئے باتھ ٹبس مخلتف ثقافتوں کی نمائندگی کر رہے تھے جن پر سوار کھلاڑی خوشی سے ناچتے گاتے مقابلے میں شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.