5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت اگلے ماہ اگنی ٹوایٹمی میزائل کاتجربہ کرے گا
جنگ نیوز -
سنگا پور . . . فارن ڈیسک . . . بھارت ایٹمی صلاحیتوں کے حامل نئے اگنی ٹو میزائل کاتجربہ آئندہ ماہ کرے گا۔سنگاپور کے جریدے’لاجسٹک ویک‘ کے مطابق بھارت نئے ایٹمی میزائل اگنی ٹو کا ٹیسٹ ستمبر میں اریسہ کے ساحل ویلر آئی لینڈ سے کرے گا۔بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگانائزیشن(DRDO) نے اس میزائل کی تیاری دو مراحل میں کی ہے۔یہ میزائل نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کا صلاحیت کا حامل ہے ۔نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے جب یہ میزائل ماحول میں داخل ہو گا تو ٹیکنالوجی اسے شدید گرمی سے محفوظ رکھے گی۔اس میزائل کی رفتار2750کلومیٹر سے3ہزار کلومیٹر کے درمیان ہے۔