5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹیٹرا پیک دودھ کی سپلائی چندروز میں بہتر ہوجائیگی،ڈیری فارمر
جنگ نیوز -
کراچی . . . ملک میں سیلاب کے باعث پیکڈ ملک کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جو آئندہ5 سے7روز میں بہتر ہوجائیگی۔ پاکستان ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے چیئر مین سرفراز رحمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب کے باعث مویشیوں کی نقل و حمل سے دودھ کے حصول میں10 سے15 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے اس کے علاوہ سیلاب کے باعث تیار شدہ پیکڈ کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ پانچ سے7 روز میں بازاروں میں میں پیکڈ ملک کی فراہمی بہتر ہو نے کی توقع ہے۔