5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور میں بارش،راوی میں پانی کی سطح بلند ، فلڈ وارننگ جاری
جنگ نیوز -
لاہور....دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد لاہور انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی ہے۔جیو نیوزکے نمائندے محمد عاصم نصیر سے خصوصی گفتگومیں ڈی سی او لاہور سجاداحمد بھٹہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے بعد دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جبکہ بھارت کی طرف سے اچانک پانی چھوڑے جانے کے خدشے کے پیش نظردریائے راوی کے ساتھ بندروڈ کی آبادیوں کو فلڈوارننگ جاری کردی گئی ہے اور مکینوں سے کہاگیاہے کہ وہ خود کو اورمویشیوں کومحفوظ مقامات پر رکھیں اوردریا کے کنارے کم سے کم جائیں ۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے مکمل تیار ی کرلی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی ریلیف کیمپ قائم نہیں کیاگیا۔