تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 5ممالک کا انتخاب کرلیا

جنگ نیوز -
کراچی....پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مشترکہ تربیتی کیمپ کیلئے پانچ ممالک کا انتخاب کرلیا، کیمپ کے دوران چھ ملکی بالسنگ ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اکرم خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے چھ مشترکہ تربیتی کیمپ 25اگست سے جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کیلئے فیڈریشن نے پانچ ممالک کا انتخاب کرلیا ہے،چھٹی ٹیم پاکستان کی ہوگی،پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ج پانچ ممالک کا انتخاب کیا ہے ان میں سنٹرل افریقہ، سری لنکا، روندا، چین اور کیمرون کی ٹیمیں شامل ہیں ،پانچ ممالک کے 61اور پاکستان کے 25باکسرز ایک ساتھ ٹرینگ کریں گے، اکرام خان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے دس ممالک کی درخواست کی تھی لیکن فنڈ کی کمی کی وجہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے صرف پانچ ممالک کو مشترکہ کیمپ میں بلانے کی اجازت دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.