تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،دواہلکار زخمی

جنگ نیوز -
خیبر ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،دواہلکار زخمی

پشاور…خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دوایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے تحصیل باڑہ میں ڈوگرہ ایف سی چیک پوسٹ رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے بھی شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی کی تاہم دو گھنٹے کی مسلسل جھڑپ کے بعدشدت پسند فرار ہوگئے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانوں سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران بجلی کی لائن اور ٹرانسفامر کو گولیاں لگنے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.