5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا اور یورپ میں شہاب ثاقب کی بارش
جنگ نیوز -
کیپ کینوورل . . . . . . . . امریکا اور یورپ میں آسمانی مناظرکا مشاہدہ کرنے اور لُطف اٹھانے والوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ستاروں کے ٹوٹنے اور شہاب ثاقب کے وہ مناظر دیکھے جو اس بار انتہائی دلکش تھے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی لوگوں نے یہ مناظر دیکھے تھے لیکن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات رنگ اور روشنی کی یہ بارش اپنے عروج پر تھی۔امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ آسمان پر ہر سال شہاب ثاقب کا یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے پہلی تاریخ کے تھوڑی ہی دیر کے لیے دکھائی دینے والے چاند نے شہاب ثاقب کی خوشنما منظر کی راہ ہموار کردی تھی۔ان مناظر کو نہ صرف یورپ اور امریکا میںآ سمانی مناظر کا مشاہدہ کرنے والوں نے دیکھا بلکہ تصاویر بھی بنوائیں۔The Royal Astronomical Society and British Astronomical Association کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ یوں تو ہفتے بھر جاری رہتا ہے لیکن اس بار پہلے دو دنوں ہی میں دُمدار ستاروں کو گرتے ہوئے دیکھا گیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کے یہ مناظر ان دُمدارستاروں کے ملبے کے نتیجے میں دکھائی دیتے ہیں جو سورج کے گرد باقاعدہ مدار بناتے ہیں۔یہ ملبہ گیسوں اور منجمد بر فیلے کنکروں پر مشتمل ہوتا ہے اور جب دُمدار ستارے گزرتے ہیں تو ان کی دُم سورج کی مخالف سمت نکلتی ہے اور پھیلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔