تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیکب آباد میں پانی کم کرنے کیلئے بائی پاس کو ایک اور کٹ لگادیا گیا

جنگ نیوز -
کشمور…جیکب آباد میں پانی کی سطح کم کرنے کیلئے کشمور کے قریب بائی پاس کو ایک اور جگہ سے کاٹ دیاگیا ہے ۔ادھر ٹھٹھہ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں کوغیر معینہ مدت تک بند کردیاگیا ہے۔جیکب آباد کا ملک بھر سے تین روز سے رابطہ منقطع ہے۔سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے قبوسعید خان سمیت ڈیڑھ سو دیہات ہنگامی بنیادوں پر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔نقل مکانی کرنے والوں کو کراچی لے جانے کیلئے خصوصی ٹرین چلائی جا رہی ہے ۔شہداد کوٹ شہر محفوظ بنانے کیلئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند تعمیر کیا ہے ۔ گذشتہ روز دادو مورو روڈ پر پڑنے والا100 فٹ چوڑاشگاف پر کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔شگاف کے سبب کئی اضلاع کا آپس میں رابطہ منقطع ہے۔جی او سی حیدر آباد میجر جنرل شوکت اقبال نے دریائے سندھ کے حساس ترین مڈ منگلی بند کا دورہ کیا۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں متاثرین کے کیمپ میں چار سالہ بچہ گیسٹرو سے جاں بحق ہوگیا۔جامشورو ،حیدر آباد اورلطیف آباد کے بندوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ٹھٹھہ کے منارکی اور سرجانی بندکو آج سے فوج کی نگرانی میں دیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.