5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راجا ریاض نے غلط بیانی سے کام لیا ہے،سردار ذوالفقار کھوسہ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سینئرمشیرسردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئروزیر راجا ریاض نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ محکمہ اطلاعات پنجاب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ خود اس بات کے گواہ ہیں کہ وزیراعلیٰ نے سیلاب کے فوراً بعد راجاریاض کو جناح بیراج پہنچنے کا کہا تھا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں راجا ریاض اس امر کی کوئی وضاحت پیش نہ کرسکے کہ وزیرآبپاشی ہونے کے باوجود وہ جناح بیراج کیوں نہ پہنچے۔ ذوالفقار کھوسہ کے مطابق راجا ریاض نے کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگی وزرا سے بڑھ کر سیلاب زدگان کیلئے وزیراعلیٰ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔